کاس گنج: اترپردیش کے کاس گنج ضلع میں ایک 41سالہ شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس کے خاندان ذرائع نے بتایا کہ ان لوگوں نے پچھلے پانچ دنوں سے کچھ کھایا نہیں۔ ذرائع کے مطابق پورن سنگھ نامی اس شخص کی نعش ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ پولیس کو شک ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔ وہ دھولنا پولیس اسٹیشن حدود کے مہیش پور روڈ کا بلرام کا ساکن ہیں۔خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق یہ شخص پچھلے کچھ مہینو ں سے بیروزگار تھا جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی او ر تین بچو ں کے لئے کھانا فراہم کرنے سے قاصر تھا۔ اور وہ بھیک مانگنے سے بھی انکار کیا کرتا تھا۔ اس کی 9سالہ بیٹی گڑیا نے بتایا کہ اس کے والد روزگار کی تلاش میں دہلی بھی گئے تھے لیکن انہیں وہاں کوئی کام نہیں ملا۔ جمعہ کے روز وہ اپنے گاؤں واپس آیا اور دوسرے دن صبح اس کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ گڑیا نے بتایا کہ پچھلے پانچ دنوں سے ہم نے کچھ نہیں کھایا۔
میں بہت بیمار بھی ہوں لیکن دوائی او رکھانا خریدنے کیلئے ہمارے پاس پیسے بھی نہیں ہے۔“ نائب تحصیلدار کرتی چودھری متوفی کے گھر والو ں کو پرسہ دینے کیلئے اس کے گھر پہنچے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کسی نے ہم کو اطلاع نہیں دی۔ میں نے فوری راشن آفیسر کو راشن سپلائی کرنے کی ہدایت دی۔“ دوسری جانب کاس گنج کے پی آر ا واجے بھادوریہ نے بتایا کہ متوفی پورن سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ پورن نشہ کا عادی تھا اور اس کے پیٹ میں غذا موجود تھی۔‘‘ ضلع مجسٹریٹ چندرا پرکاش سنگھ نے بتایا کہ اس کے گھر میں کوئی راشن موجود نہ ہونے کی تحقیق کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ خاندان 5اگست کو ہی اپنا راشن حاصل کیا تھا۔“