لکشمی پور(اترپردیش): لکشمی پور کھیری ضلع میں دو نابالغ سگے بھائیو ں نے ایک چھ سالہ معصوم لڑکی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اول کی طالبہ منگل کے روز سے غائب ہے۔ اسے آخری مرتبہ ملزمین کے مکان کے پاس کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہرممکنہ جگہوں پر تلاش کرنے کے بعد بھی لڑکی کا پتہ نہ چلنے پر اس کے گھروالوں نے پولیس اسٹیشن رجوع ہوئے او رگمشدگی کی شکایت درج کروائی۔
کھیری سینئر پولیس سپرنٹڈنٹ پونم نے بتایا کہ مغویہ لڑکی کی تلاش رات سے ہی شروع کردی گئی تھی۔ چہارشنبہ کے روز ملزمین کی ماں نے پولیس سے رجوع ہوکر لڑکی نعش کی اطلاع دیدی او ریہ بھی قبول کیا کہ اس نے ان کے بیٹوں کی اس کی لڑکی کے قتل کرنے میں مدد بھی کی۔ ملزمین کی ماں نے بتایا کہ اس کے بیٹوں نے ا س لڑکی کا گلا دباکر قتل کیا ہے۔ پھولبیہد پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر شیام نارائن سنگھ نے خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ مقتول لڑکی کی نعش ملزمین کے مکان سے دو میٹر کی دوری پر واقع پائی گئی۔ ملزمین نے بتایاکہ انہوں نے لڑکی کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر اسے گھر لے گئے اور اس کی عصمت ریزی کی او ربعدا زاں اس کا گلا دباکر قتل کردیا۔
ملزمین کی عمریں 15اور 12سال بتائی گئی ہے اور ان کا تعلق دلت طبقہ سے ہے۔ انہوں نے پڑھائی چھوڑکروہ کچرا چننے کا کام کرنے لگے جبکہ ان کے والدین بھی مزدوری کا کام کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمین او ران کے والدہ کو حراست میں رکھا او ران کے خلاف تعزیرات ہند دفعہ 302(قتل) او ر201(ثبوت مٹانے) کے تحت اور پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمے درج کرلئے ہیں۔