لکھنؤ: ایک آدمی نے عدالت کے احاطہ میں ایک عورت کو اس کے وکیل کی موجودگی میں تین طلاق دیدیا کیونکہ اس عورت نے اس کی جانب سے دئے گئے چیونگم چبانے سے انکار کردیا تھا۔ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب امرائی گاؤں سے تعلق رکھنے والی 30سالہ سیمی اور ا س کا شوہر سید رشید لکھنؤ سیول کورٹ میں چل رہے ان کے جہیز ہراسانی کیس کی سماعت کیلئے آئے تھے جو سیمی نے سید رشید کے گھر والوں کے خلاف درج کروایا تھا۔
کورٹ میں سیمی اپنے وکیل سے بات کررہی تھی اسی دوران اس کے شوہر سید رشید نے اسے کھانے کے لئے ایک چیونگم دیا جسے اس نے کھانے سے منع کردیا۔ چیونگم کھانے سے منع کرنے پر سید رشید نے سیمی کو اس کے وکیل کے سامنے ”تین طلاقیں‘‘ دیدی۔ اندرا نگر اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) ایس بی پانڈے نے بتایا کہ سیمی کی شادی 2004ء میں سید رشید سے ہوئی۔سیمی نے جہیز ہراسانی معاملہ میں اپنے سسرال والوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کروایا تھا۔ ایس بی پانڈے نے بتایا کہ تین طلاق دینے پر سید رشید کے خلاف مسلم خواتین ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
The woman was talking to her advocate when her husband offered her a chewing gum which she refused https://t.co/1JcF9V6l2a#Nation #OmmcomNews
— Ommcom News (@OmmcomNews) August 21, 2019