اترپردیش کی حکومت اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے: پرینکا گاندھی

,

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز اترپردیش میں پارٹی کے ضلعی اور سٹی صدور سے کورونا وائرس کے انفیکشن کے حوالے سے بات چیت کی اور لوگوں سے مدد کے لئے آگے آنے کو کہا۔ اس دوران واڈرا نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے۔ ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع اور شہر کے صدور کے ساتھ آن لائن گفتگو کے دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کے انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے اس وبا میں عام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا مزید کہا کہ لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں اور پوری احتیاط برتیں۔ گفتگو کے دوران پرینکا گاندھی نے زمینی سطح پر کانگریس کے عہدیداروں سے معلومات بھی لیں۔