راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری نے منگل کو اتر پردیش میں صدر راج نافذ کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے تحت پوری حکومتی مشینری لکھیم پور کھیری واقعہ کے بارے میں سچ کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور اپوزیشن کو روکنے کے لیے سختی کی جا رہی ہے۔ چودھری کا کہنا ہے کہ انہیں لکھیم پور کے متاثرہ کسانوں کے خاندانوں سے ملنے کے لیے وہاں پہنچنے کے لیے چھپ کر جانا پڑا۔
