اترپردیش کی عوام تبدیلی چاہتی ہے: اکھلیش یادو

   

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوپی کی عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ گفتگو کے دوران ، اکھلیش نے یوپی انتخابات کے لئے مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم چھوٹی جماعتوں کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ بی ایس پی اور کانگریس کا ذکر کیے بغیر اکھلیش نے کہا ، “بڑی پارٹیوں کے ساتھ میرا تجربہ اچھا نہیں رہا ، ہم ان کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔”