کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں اترپردیش حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت اپنی ریاست کے کسانوں کو صرف اشتہارات کےلیے استعمال کرتی ہے، اس حکومت نے کسانوں کو پریشان کرنے کے بہت سے طریقے ایجاد کئے ہیں، بل کے نام پر طرح طرح کے الزامات سے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہے۔ کسانوں کو سیلاب اور بارش سے ضائع ہوئی فصلوں کا کوئی معاوضہ نہیں مل رہا ہے۔
उप्र भाजपा सरकार ने बिजली के दाम बढ़ाए और बिजली बिल वसूली के नाम पर किसानों को जेल में डाल कर प्रताड़ित किया जा रहा है।
बदायूँ के किसान बृजलाल जी के साथ घटी घटना निंदनीय है। उनके परिवार को मुआवजा मिले और किसी भी किसान को प्रताड़ित नहीं किया जाए।https://t.co/agMhEqU4Vb
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) October 6, 2019
کانگریس کی جنرل سیکرٹری نے حالیہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے مہوبہ اور ہمیرپور میں قرض سے پریشان دو کسانوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر سے اس رپورٹ کی لنک کو بھی نشر کیا ہے۔ مہروبہ کے بھیروگنج کے رہنے والے 44سالہ کشوہا نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی اورہمیر پور ضلع کے سوکھر گاؤں کے 65 سالہ کسان رام کھلاون اپنے کھیت میں موجود درخت پر لٹک کر خود کشی کی۔ دونوں ہی کسان قرض کی وجہ سے کافی پریشان نظر آ رہے تھے۔ https://twitter.com/priyankagandhi/status/1181781636674772992
محترمہ گاندھی نے اس سے قبل 6 اکتوبر کو بھی کسانوں کی زبوں حالی کے حوالہ سے بی جے پی حکومت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا، ’’اتر پردیش حکومت نے بجلی کے دام بڑھائے اور بجلی بل وصولی کے نام پر کسانوں کو جیل میں ڈال کر استحصال کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ بدایوں کے کسان برج پال کے ساتھ پیش آیا واقعہ قابل مذمت ہے۔ ان کے خاندان کو معاوضہ ملے اور کسی بھی کسان کا استحصال نہ کیا جائے۔ ایسا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا۔