اترپردیش کے اعظم گڑھ میں زہریلی شراب سے مچا کہرام، دو لوگوں کی ہوئی موت، انتظامیہ میں ہلچل

   

وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ سے پہلے اعظم گڑھ میں زہریلی شراب نے کہرام مچا دیا ہے۔ جعلی شراب پینے سے دو افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ڈی ایم اور ایس پی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں 2 لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔جعلی شراب سے دو لوگوں کی موت کا یہ معاملہ اعظم گڑھ کے اہرولا تھانہ علاقہ کا ہے۔ یہاں سمسلی پور گاؤں میں جہاں جعلی شراب پینے سے 2 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈی ایم اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے اس معاملے میں 2 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ شراب پینے والوں کی گھر گھر جا کر صحت کی جانچ کریں۔