اترپردیش کے بعد دہلی میں بھی مجلس کا الیکشن لڑنے کا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

مجلس اتحادالمسلمین نے اترپردیش کے بعد دہلی میں بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ دہلی پہنچے مجلس کے اورنگ آباد ممبر پارلیمنٹ اور دہلی انچارج امتیاز جلیل نے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں خاص طور پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی پرجم کر تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی کے عوام کو دونوں پارٹیوں نے مایوس کیا جبکہ مسلم اقلیتی آباد ی ساتھ پارٹیوں نے بے وفائی کی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی درخواست پر دہلی میں مجلس نے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ آنے والے کارپوریشن الیکشن میں مجلس دہلی صدر کلیم الحفیظ کی قیادت میں پورے دم خم سے میدان میں اترے گی اور دہلی کے مایوس عوام کے لئے امید کا کرن بنے گی۔