اترپردیش کے تین عہدیدار الیکشن ڈیوٹی سے معطل

   

Ferty9 Clinic

ووٹنگ مشینوں کی شکایات پر الیکشن کمیشن کی راست کارروائی

لکھنؤ ؍ وارانسی ؍ بریلی: اترپردیش میں تین عہدیداروں کو الیکشن ڈیوٹی سے ہٹادیا گیا جبکہ ایک روز قبل سماج وادی پارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو غیرمجاز انداز میں منتقل کیا جارہا تھا۔ ان عہدیداروں کو لیکشن کمیشن کی راست ہدایات پر ہٹادیا گیا۔ وارانسی میں ای وی ایمس کے نوڈل آفیسر ضلع سونبھدر کے ریٹرننگ آفیسر اور ضلع بریلی میں ایڈیشنل الیکشن آفیسر کو یوپی میں ووٹوں کی گنتی سے ایک روز قبل الیکشن ڈیوٹیوں سے ہٹالیا گیا۔ وارانسی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے کہا کہ ایڈیشنل ڈی ایم نلنی کانت سنگھ کو ای وی ایم کی منتقلی میں غفلت برتنے پر الیکشن ڈیوٹی سے ہٹایا گیا ہے۔ نلنی کو کاونٹنگ سنٹرکو جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ دریں اثناء بریلی میں ایڈیشنل الیکشن آفیسر وی کے سنگھ کو انتخابی عمل سے ہٹادیا گیا ہے۔ ایس پی لیڈر اکھلیش یادو نے منگل کو تین مقامات کی مثالوں کے ساتھ ووٹوں کی چوری کا الزام عائد کیا تھا۔