اترپردیش کے دو لڑکیوں کا اغوا اور حیدرآباد منتقلی

   

دو نوجوانوں پر عصمت ریزی کا الزام ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد۔ شمالی ہند کی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی2کمسن لڑکیوں کو اترپردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں دیپک اور سونو نے ان کا اغواء کرتے ہوئے انہیں حیدرآبادمنتقل کیا اور حیدرآباد میں منتقل کئے جانے کے بعد ان کی آبروریزی کی۔ اترپردیش پولیس سے وابستہ سب انسپکٹر دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ 14 جون کو ارہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہنے والی لڑکی کے والد نے پولیس اسٹیشن میں اس بات کی شکایت درج کروائی کہ ان کی لڑکی اور اس کی سہیلی کا اغواء ہوا ہے اور ان کی عمر 12اور16 سال کی ہے ۔دونوں لڑکیوں کے اغواء کی شکایت کے بعد پولیس کی جانب سے ان لڑکیوں کی تلاش جاری تھی کہ دونوں لڑکیاں قریبی موضع میں دستیاب ہوئی ہیں۔لڑکیوں نے بتایا کہ ان کا اغواء کرتے ہوئے انہیں حیدرآباد منتقل کیا گیا تھااور دیپک اور اس کے ساتھی سونو نے حیدرآباد میں انکی آبروریزی کی ہے۔ اترپردیش پولیس کے عہدیدارو ںنے بتایا کہ لڑکیوں کے بیان پر ان نوجوانوں کے خلاف POCSO ایکٹ اور اغواء کا ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور لڑکیوں کی طبی جانچ کروائی جا رہی ہے تاکہ حقائق کا پتہ چلایا جاسکے۔ اترپردیش سے حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے ان لڑکیوں کی آبروریزی کے کے واقعہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں کہا جا رہاہے کہ پولیس کی جانب سے اس عصمت دری کے واقعہ کی باریکی کے ساتھ تحقیقات کی جارہی ہیں۔