اترپردیش کے رامپور شہر میں اعظم خان کا دبدبہ رہا برقرار۔ وقار جنگ سے کامیاب ہوئی تزئین فاطمہ

,

   

اترپردیش کے شہر رامپور کے وقار جنگ حلقہ میں سماج وادی پارٹی اپنا دبدبہ رکھنے میں کامیاب رہی ، یہاں سے تزئین فاطمہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار بھارت بھوشن کو قریب 7716 ووٹوں سے شکست دی ۔

اپ کو بتادیں کہ تزئین فاطمہ اس وقت راجیہ سبھا کی رکن ہیں اور ابھی انکے مدت کا ایک سال باقی ہے، پارٹی نے اعظم خان کی روایتی نشست کو برقرار رکھنے کےلیے انہیں میدان میں اترنے کا موقع دیا دیا تھا۔

انہوں نے کل 79 ہزار 43 ووٹ حاصل کیے جبکہ بی جے پی کے امیدوار کو دوسرے نمبر پر انا پڑا۔ 18 ویں مرحلے میں بی جے پی کے ووٹ گراف میں اضافہ ہوا تھا مگر اخری مرحلہ میں آکر اخر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ رام پور سماج وادی پارٹی کی روایتی سیٹ رہی ہے، جہاں پارٹی کے قدآورلیڈرمحمد اعظم خان 8  بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔  اعظم خان کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونےکے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ ایس پی کےلئے وقار کا مسئلہ بنی اس سیٹ پر پارٹی سربراہ اکھلیش یادونے بھی انتخابی مہم بذات خود چلائی تھی۔ ایس پی امیدوارکو یہاں 49.13 فیصدی ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوارکے حصے میں 44.34 ووٹ آئے۔ اس سیٹ پرکانگریس اوربہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سمیت دیگرامیدواروں کے ضمانت ضبط ہوگئی۔ اس سیٹ پر 44 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔