لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو جلد ہی اترپردیش میں سائیکل ریلی نکالیں گے۔
ایس پی کے ترجمان جوہی سنگھ نے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ ریلی کے دوران وہ ان عمارتوں اور پروجیکٹس کا دورہ کریں گے جو ان کے دور اقتدار میں مکمل ہوۓ تھے اور اپنے دور حکومت اور موجودہ بھاجپا کی حکومت میں ہوۓ کاموں کا موازنہ کریں گے۔
ایس پی صدر اس اقدام سے ریاست کی عوام کو اپنے دور اقتدار اور موجودہ حکومت کے کام کا جائزہ کرکے عوام کے سامنے دونوں کا تقابل دیکھنا چاہتے ہیں، اطلاع کے مطابق وہ غریب طبقوں اور کسانوں سے ملاقات کریں گے۔
سائکل کے ذریعہ یہ انکی پہیلی ریلی نہیں ہے، بلکہ اس سے پہلے بھی وہ کرچکے ہیں۔
2012 میں اکھلیش نے ریاست کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے سائیکل یاترا کا آغاز کیا اور اس سال پارٹی پہلی بار بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مارچ کے طریقہ کار اور ریلی کےلیے راستے بھی منتخب کیے جا رہے ہیں۔
ان یاتراوں کے ذریعہ ایس پی 2022 میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔
بدھ کے روز اکھلیش نے مجوزہ منصوبوں اور عمارتوں کی تصاویر ٹویٹ کی تھیں جو نئے سال کے موقع پر روشن تھیں۔ انہوں نے انہیں “سماج وادی ترقی کاریا” (ایس پی کے ذریعہ ترقیاتی کام) قرار دیا۔
اکھلیش نے ہمیشہ یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بنایا ہے کہ وہ سماجوادی حکومت کے دوران کئے گئے کام کا سہارا لیتے ہیں۔ ادھر ایس پی کے ممبر اسمبلی اور ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رام گووند چودھری نے کہا کہ سائیکل یاترا کی تاریخ جلد ہی طے کردی جائے گی اور پارٹی کے تمام رہنما بھی اس میں حصہ لیں گے۔
منگل کے دن ایس پی کے ارکان اسمبلی سائیکلوں پر ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تھے۔