ٹوکیو : ہندوستانی پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی اور گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم سہاس الوائی نے ٹوکیو پیرالمپکس -2020 میں تاریخ رقم کردی ہے۔ مردوں کے ایل ایس 4 زمرے کے سنگلز میں سہاس نے انڈونیشیا کے سیتیوان فریڈی کو لگاتار گیموں میں 21-19، 21-15 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ وہ ملک کے پہلے ایسے افسر ہیں جنہوں نے پیرالمپکس میں تمغہ یقینی بنالیا ہے ۔چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے سہاس کو پیرالمپکس بیاڈمنٹن ایونٹ کے فائنل میں داخلہ پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائیں ظاہر کی کہ اُنھیں گولڈ میڈل حاصل ہوگا۔38 سالہ سہاس نے قومی کھیلوں کے بعد بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں مسابقت کی۔ وہ اب تک 6 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت چکے ہیں۔