اترپردیش کے متھرا میں بوائے فرینڈ نے دلہن کو گولی مار کر ہلاک کردیا

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : اترپردیش کے متھرا میں دلہن کو اس کے سابق بوائے فرینڈ ( عاشق ) نے بندوق سے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ یہ واقعہ موضع مبارک پور میں پیش آیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے دوران دلہن کے گھر پہونچ کر اچانک اس کے بوائے فرینڈ نے دلہن پر گولی چلادی ۔ کاجل نامی لڑکی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کے لیے تیار ہورہی تھی ۔ دولہا دلہن کے پھول پہنانے کی رسم مکمل ہونے کے بعد اس کا بوائے فرینڈ اچانک پہونچ گیا ۔ اس کو دھوکہ دے کر دوسرے نوجوان سے شادی کرنے کو برداشت نہ کرتے ہوئے گولی چلا دی ۔ گولی کی آواز سن کر دلہن کے ارکان خاندان اس کے روم میں پہونچے دلہن کے والد نے اس واقعہ کی پولیس میں شکات درج کروائی ۔ پولیس نے کہا کہ تمام زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔۔ ن