اترپردیش کے مدارس میں پڑھایا جائے گا قوم پرستی کا سبق: وزیر نے گائے کی حفاظت پر بھی کیا بڑا اعلان

   

اتر پردیش کے مدارس میں بھی قوم پرستی کا سبق پڑھایا جائے گا۔ ریاستی اقلیتی امور کے وزیر دھرم پال سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ مدرسہ کا تعلیمی نصاب نئی تعلیمی پالیسی پر مبنی ہوگا۔ اس میں قوم پرستی سے متعلق کہانیاں ہوں گی۔ دھرم پال سنگھ کے پاس یوپی میں حیوانات کا محکمہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کی ہر میونسپلٹی میں کم از کم ایک گائے خانہ ہوگا، جہاں گایوں کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ دھرم پال سنگھ نے یہ بیان بریلی میں انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں اپنے خطاب کے دوران دیا۔ دھرم پال سنگھ نے اس بار بریلی کی آملہ سیٹ سے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دھرم پال سنگھ نے کہا، “نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اتر پردیش کے مدارس میں بھی قوم پرستی سے متعلق سبق دیا جائے گا۔ ریاست کے مدارس میں بچوں کو قوم پرستی کی تعلیم دی جائے گی، دہشت گردوں کی بات نہیں ہوگی۔