اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو موریہ نے کیا متنازعہ ٹوئٹ:’ایودھیا میں مندر کانرمان جاری ہے، اَب متھرا کی تیاری ہے

,

   

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے متنازعہ ٹویٹ نے سیاست کو گرما دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو ٹوئٹ کیا کہ ایودھیا کاشی عظیم الشان مندر کی تعمیر جاری ہے، اب متھرا کے لیے تیاری جاری ہے ۔ اس کے بعد کئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع ہونے کے بعد سے متھرا جنم بھومی کا واقعہ زور پکڑ رہا ہے۔ پچھلے سال رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے رکن واسودیوانند سرسوتی نے بھی کہا تھا کہ پہلے رام جنم بھومی پر مندر بنایا جائے گا۔ رام مندر کی تعمیر کے بعد کاشی وشوناتھ اور متھرا کی کرشن جنم بھومی کو’ آزاد‘ کرایا جائے گا، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ یوپی میں اسمبلی انتخابات میں کچھ وقت باقی ہے،وہیں بی جے پی لیڈران اب اپنے مخصوص ایجنڈے اور پروپیگنڈے ’ہندوتوا‘ کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں..