اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزرا کے لیے بنائے سخت اصول، 5 ہزار روپے سے زیادہ کا تحفہ ملنے پر اُسے سرکاری خزانے میں جمع کرانا پڑے گا

   

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے وزراء کے لیے ایسا سخت ’ضابطہ اخلاق‘ بنا دیا ہے کہ اب وزرا کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کیا کریں؟۔یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے وزراء کے لیے ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اس اقدام کی وجہ سے عوام میں تالیاں تو بج رہی ہیں لیکن وزراء کے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرا کے لیے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل ہو رہا ہے یا نہیں، اس کے لیے ٹیم کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں۔کچھ دن پہلے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے تمام وزراء بشمول عوامی نمائندوں، آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات کا اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ ایسے تمام لوگوں کے رشتہ داروں سے بھی جائیدادوں کا اعلان کرنے کو کہا گیا ہے۔ اور ان تمام کو پبلک ڈومین میں آن لائن دستیاب کرانے کے انتظامات کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ اس حکم کے بعد ایک بڑے طبقے خوف پھیل گیا کہ اچانک یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اپنی حکومت کے وزرا کے لیے ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ماہرین کے مطابق اس ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی وزیر کو پانچ ہزار روپے سے زائد کا تحفہ مل رہا ہے تو وہ اس سے انکار کر دے۔