اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہری ہر پور میں میوزک کالج کھولنے کا کیا اعلان

   

لکھنؤ: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعرات کو اعظم گڑھ کے دورے کے دوران ہریہر پور گاؤں پہنچے اور ہریہر پور گھرانے کے لیے وقف ایک میوزک کالج قائم کرنے کا اعلان کیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ سنگیت گھرانہ ہریہر پور پہنچے اور اعظم گڑھ میں 143 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 50 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اپنے مختصر پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے استقبالیہ گیت کے ساتھ ساتھ بچوں کی جانب سے دیگر پیشکشوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے سنگیت گھرانے کے لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مطالبات سنے۔