٭ قومی انسانی حقوق کمیشن شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات پر اترپردیش میں ڈائرکٹر جنرل پولیس نے نوٹس جاری کی ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ ایک شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا ہیکہ احتجاج کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ نوجوان کو ہلاک کردیا گیا، انٹرنیٹ کو معطل کیا گیا اور پولیس خود عوامی املاک تباہ کررہی تھی۔
