اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کچھلا نگر پنچایت کی ایک گاؤ شالا میں زہریلا چارہ کہانی سے بائیس گایوں کی موت واقع ہوئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ کاس گنج سے آیا ہرا چارہ کھانے کے بعد اتوار کی رات اچانک گائے کے نسل کے مویشیوں کی حالت بگڑنی شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتی ایک ایک کر کے 22 گائیں موت کے اغوش میں چلی گئی ۔اس میں 11 گائیں، تین بچھیا و چار سانڈ شامل ہیں۔اس گاؤشالا میں کل 76 مویشی تھے باقی جانوروں کو بچا لیا گیا ہے۔
ڈی ایم دنیش کمار سنگھ سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع کے کچھلا نگر پنچایت علاقے میں بنائے گئے مستقل گاؤ شالا میں کچھ مویشیوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے موت کی وجوہات کے لئے آئی وائی آر آئی بریلی کے ڈائرکٹر سے اپیل کر کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم راتوں رات بلائی گئی ہے۔ ٹیم نے سبھی مویشیوں کا پوسٹ مارٹم کیا اور چار کے نمونے لئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق مویشیوں کے ذریعہ زیادہ چارہ کھانے کی وجہ سے نائٹروجن کی مقدار میں اضافہ ہوجانے کی وجہ سے نائٹروجن پوئزنگ پھیلنے کے شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔