شاملی: اترپردیش کے شاملی میں نئے سال کے موقع پر ایک خاندان کے تین افراد کو قتل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اجے پاٹھک ، ان کی اہلیہ اور بیٹی کی لاشیں ان کے گھر کے اندر خون بھری ہوئی ملی، مارنے والوں نے ایک تیز ہتھیار استعمال کیا تھا تاکہ جلد ہی کام تمام کیا جا سکے۔
ڈی آئی جی سہارنپور اپیندر اگروال نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ انتقامی کارروائی ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے اور پولیس آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ چھان بین کر رہی ہے۔
تینوں کے قتل کے بعد اہل خانہ اور ان کے بیٹے کی کار اور بیٹا بھی لاپتہ ہے۔ پولیس نے بیٹے کا سراغ لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔