نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘من کی بات’ پروگرام کے 100ویں ایپی سوڈ کو اتوار کو اتر پردیش کے 300 سے زیادہ مدارس میں سنا گیا۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے کہا کہ ’’ہم نے من کی بات کو 100 مدارس میں ٹیلی کاسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن یہ پروگرام ریاست بھر کے 300 سے زیادہ مدارس میں سنا گیا۔لکھنو میں من کی بات پروگرام کا نشریہ مقصد حسینی اور عرفانیہ مدرسہ جیسے کئی مدارس میں سنا گیا ۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے حال ہی میں وزیر اعظم مودی کے من کی بات پروگرام کے 12 ایپی سوڈ کا اردو میں ترجمہ کروایا تھا اور انہیں مدارس اور اسلامی اسکالرز میں تقسیم کیا تھا۔
