اترپردیش: ہائی کورٹ نے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ کی عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھا

   

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا، جس میں 2008 کے ایک مقدمے میں ان کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔ عبداللہ نے 2008 میں درج ایک فوجداری کیس میں مرادآباد کی عدالت سے اسے اور اس کے والد کو سنائی گئی سزا اور دو سال کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کی ہے جسٹس راجیو گپتا نے عبداللہ کے وکیل اور ریاستی حکومت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔