اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ آج لیں گے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف

,

   

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک مرتبہ پھر سے بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے گورنر آنندی بین پٹیل سے مل کر سرکار بنانے کا دعوی بھی پیش کردیا ہے ۔ یہی نہیں جمعرات کو لکھنو میں ہوئی بی جے پی کی اہم میٹنگ میں یوگی سرکار کی نئی کابینہ کی فہرست بھی فائنل ہوگئی ہے ۔ جانکاری کے مطابق کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما ہی یوگی آدتیہ ناتھ کے نائب وزرائے اعلی کا کردار نبھائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعلٰی کے عہدہ کیلئے موریہ اور شرما کے ساتھ بی جے پی ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کا نام بھی ریس میں چل رہا ہے۔