اترپردیش :یوگی راج میں بیٹیاں بے بس

   

Ferty9 Clinic

چھیڑخانی سے پریشان لڑکی کی خودکشی
لکھنؤ: اترپردیش میں جرائم کی واردات لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہیں اور یوگی راج میں بیٹیاں کسی بھی طرح محفوظ نہیں لگ رہی ہیں۔ خواتین کے خلاف جنسی تشدد کا عمل جاری ہے اور جرائم پیشے بے خوف نظر آ رہے ہیں۔ دل دہلا دینے والے دو نئے معاملے پرتاپ گڑھ اور چترکوٹ سے سامنے آئے ہیں۔ پرتاپ گڑھ میں 17 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر چھیڑخانی سے پریشان ہو کر کنوئیں میں کود کر جان دیدی۔ پولس نے اہل خانہ کی شکایت پر گاؤں کے 3نوجوانوں پر باگھرائے تھانہ میں کیس درج کیا ہے۔ متاثرہ کنبہ نے گاؤں میں ہی رہنے والے 3لڑکوں گڈو سنگھ، ڈبو سنگھ اور گنو تیواری کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ملزمین پر گھر میں گھس کر متاثرہ کیساتھ چھیڑخانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔