لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس) کے 16افسران کا تبادلہ کردیا ہے ۔آفیشیل ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی دیر رات کئے گئے بڑے انتظامی ردوبدل کے تحت ویٹنگ لسٹ میں موجود آئی اے ایس پارتھ سارتھی سین شرما کو پرنسپک سکریٹری،میڈیکل ہیلتھ اور خاندان فلاح و بہبود بنایا گیا ہے ۔ وہیں اڈیشنل چیف سکریٹری کھادی اینڈ گرام ادیوگ، چھوٹے ، کافی چھوٹے اور درمیانے کاروبار و ایکسپورٹ پرموشن،اطلاعات و تعلقات عامہ ، ریشم اور ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ میں اڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل کا ٹرانسفر اڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ کھیل کود میں کردیا گیا ہے ۔اڈیشنل چیف سکریٹری گورنر مہیش کمار گپتا کو توانائی اوراضافی توانائی کے محکمہ میں اڈیشنل چیف سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے وہیں کھیل کود و دیہی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں پرنسپل سکریٹری کلپنا اوستھی کا تبادلہ پرنسپل سکریٹری گورنر کے عہدے پر کیا گیا ہے ۔