دہرادون : اتراکھنڈ کے اترکاشی میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے ۔اترکاشی کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر دیویندر پٹوال نے بتایا کہ صبح 5.40 بجے ضلع ہیڈکوارٹر کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ری ایکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3.0 ناپی گئی ہے جس کا مرکز مانڈو کے جنگلات میں سطح زمین سے پانچ کلومیٹر نیچے واقع تھا۔تمام تحصیلوں، تھانوں اور چوکیوں کے مطابق کہیں بھی کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔