دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی میں چہارشنبہ کی علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ صبح 2.19بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1تھی۔ زلزلے کا مرکز زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔