اترکاشی: اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں 15 جون کو ہونے والی ہندو تنظیموں کی مہاپنچایت ملتوی کر دی گئی ہے۔ اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ مہاپنچایت لو جہاد کے خلاف تھی۔ یہاں 14 سے 19 جون تک دفعہ 144 نافذ ہے، لہذا مہاپنچایت کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس مہاپنچایت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی۔