شملہ : اترکھنڈ کے نینی تال ضلع میں ایک 21 سالہ مسلم مرد اور ایک 17 سالہ ہندو لڑکی نے خود کشی کرلی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ ایس پی ہلدوانی مسٹر امیت شریواستو نے بتایا کہ ان دونوں نے ایک برج سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی تھی اور پولیس نے وہاں پہونچ کر دونوں کو دواخانہ منتقل کیا جہاں انہیں مردہ قرار دیدیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ اس کا خیال ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ دونوں کے موبائیل فون حاصل کرلئے گئے ہیں۔