اترکھنڈ میں بی جے پی حکومت پریشان چیف منسٹر راوت مستعفی ہوگئے

   

نئی دہلی ؍ دہرہ دون : چیف منسٹر اترکھنڈ تیرتھ سنگھ راوت نے جمعہ کو صدر بی جے پی جے پی نڈا سے ملاقات کی اور ریاست میں قیادت کی ایک اور تبدیلی کی چہ میگوئیوں کے درمیان اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ ریاست میں ضمنی اسمبلی چناؤ ہونے ہیں لیکن الیکشن کمیشن اس بارے میں غیریقینی معلوم ہوتا ہے۔ ریاست میں اسمبلی الیکشن آئندہ مقرر ہے۔ راوت نے چار ماہ قبل ہی چیف منسٹر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی اور انہیں اس عہدہ پر برقراری کیلئے 10 ستمبر تک ایم ایل اے کی حیثیت سے منتخب ہونے کی ضرورت تھی۔ تاہم انہوں نے پارٹی کیلئے پریشانی بڑھاتے ہوئے اچانک مستعفی ہوجانے کا فیصلہ کیا۔