نینی تال، 7 ستمبر (یو این آئی): اُترکھنڈ کے پتھوراگڑھ ضلع میں محکمہ ڈاک کی جانب سے عوام کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے ۔اب مرکزی ڈاک خانے میں اتوار اور دیگر تعطیلات کے دنوں میں بھی اسپیڈ پوسٹ اور پارسل کی بکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ سہولت روزانہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک دستیاب رہے گی۔ڈاک سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار بنوال نے بتایا کہ اب لوگوں کو اپنی ضروری ڈاک یا پارسل بھیجنے کے لیے کام کے دنوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ تہواروں اور تعطیلات کے دنوں میں بھی عوام ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپیڈ پوسٹ اور پارسل جیسی اہم خدمات لوگوں کو کسی بھی دن بلا روک ٹوک دستیاب ہوں۔