اترکھنڈ کے ہریدوار میں عید منانے پر مسلمانوں کو کھلے عام دھمکی

   

نئی دہلی: اترکھنڈ کے ہریدوار میں مسلمانوں کو عید منانے پر کھلے عام دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک شخص کو بھڑکانے والا بیان دیتے ہوئے واضح طور پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔وہ کہہ رہا ہے کہ “شہر کے کسی نالے سے خون بہتا نظر آئے تو مجھے یا میری تنظیم کے لوگوں کو بتائیں پھر ہم بتائیں گے کہ عید کیسے منائی جاتی ہے۔ اس شخص کا تعلق کس پارٹی سے ہے فوری اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی لیکن اس کے گلے میں کیرول رنگ کا کھنڈوا دیکھا جاسکتا ہے۔