اتر پردیش میں عتیق احمد کا نہیں، بلکہ قانون کا جنازہ نکلا: تیجسوی یادو

   

پٹنہ:بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے اتر پردیش میں مافیا سے سیاست دان بنے عتیق احمد اور ان کے بھائی کے قتل کی مذمت کی۔ تیجشوی نے پیر کو کہا کہ اتر پردیش میں عتیق احمد کا نہیں بلکہ قانون کا جنازہ نکل چکا ہے۔ پٹنہ ہوائی اڈے کے صحافیوں سے بات چیت کے دوران اتر پردیش میں عتیق احمد اور ان کے بھائی کے قتل کے بارے میں پوچھے جانے پر تیجسوی نے کہا، “ہمیں مجرموں اور جرائم سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ قاتل قاتل ہے، جرائم کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ لیکن اس کے لیے قانون ہے، آئین ہے اور عدالت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں وزیراعظم کے قاتلوں پر مقدمہ بھی چلایا گیا اور انہیں سزائیں بھی دی گئیں لیکن کسی نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔