قنوج : ضلع سطحی محکموں کے 40 افسران پی ایم آواس یوجنا دیہی کے سرٹیفکیشن کی مانیٹرنگ کے لیے لگائے گئے ہیں۔ کئی گرام پنچایتوں کو بھی اس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔یوگی حکومت میں ‘پردھان منتری آواس یوجنا’ (پی ایم آواس یوجنا) کے تحت ایک بہت بڑے گھوٹالہ کی بات سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اتر پردیش کے قنوج ضلع میں پی ایم آواس یوجنا کے ریویو کے دوران تقریباً 10 ہزار ایسے لوگوں کو گھر ملنے کی بات سامنے آئی ہے جو اس کے اہل نہیں تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ہندی نیوز پورٹل ‘نوبھارت ٹائمز’ پر اس سلسلے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سروے اور ریویو کا کام فی الحال جاری ہے اور نااہل پائے جانے والے لوگوں کے نام فہرست سے ہٹائے جا رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق قنوج ضلع میں ضلع سطحی محکموں کے 40 افسران پی ایم آواس یوجنا دیہی کے سرٹیفکیشن کی مانیٹرنگ کے لیے لگائے گئے ہیں۔ کئی گرام پنچایتوں کو اس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ گرام پنچایت افسر اور گرام وکاس افسر کو مستفید ہونے والوں کا سرٹیفکیشن کر نااہلیت کی جانچ کرنی ہے۔ پی ڈی ڈی آر ڈی اے سشیل سنگھ کا اس سلسلے میں بیان آیا ہے کہ تقریباً 50 ہزار لوگوں نے دو سال قبل درخواست کی تھی، ان کی جانچ اور سرٹیفکیشن کا کام چل رہا ہے۔ ان میں اب تک تقریباً 10 ہزار نااہل نکل چکے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل تک 188 لوگوں کا نام فہرست سے آن لائن ہٹا دیئے گئے ہیں۔