لکھنو:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست کی سڑکوں کے بہتر کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ نومبر کے مہینہ میں دیوالی سے قبل ریاست کی سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس برس مانسون کی صورتحال غیر معمولی ہے۔ آنے والے دنوں میں کئی اضلاع میں مسلسل بارش کا امکان ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے نومبر کے مہینہ میں دیوالی سے پہلے ریاست بھر میں سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنے کی مہم چلائی جائے۔ جہاں بارش کے حالات ہوں وہاں بولڈر ڈال کر رولر چلا کر ٹریفک کو آسان بنایا جائے۔