اترپردیش کی پولیس نے جمعہ کی نماز سڑکوں پڑنے پر روک لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ پولیس ذمہ دار اوپی سنگھ کا کہنا ہے کہ خاص موقعوں پر جب زیادہ بھیڑ جمنے کے امکانات ہو تو اس کی اجازت دی جاسکتی ہے مگر ہر جمعہ کو اس بھیڑ کی اجازت نہیں ہے۔ اور انہوں نے پوری ریاست میں اس کا حکم جاری کیا ہے کہ سڑکوں میں نماز نہ پڑھنے کو یقینی بنادیا جائے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ال انڈیا مسلم پرسنل لاء کے جنرل سیکرٹری مولانا والی رحمانی صاحب نے حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے ہو یہ پریس ریلیز جاری کیا تھا کہ مسلمان سڑکوں پر نماز پڑھنا چھوڑدیں، نماز مسجدوں کے احاطے میں ہی ادا کریں۔ ہمارے کسی بھی شعائر کے وجہ سے بردران وطن کو کوئی تکلیف نہ پہونچے۔