اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بارش کی وجہ سے مچی تباہی, 19 افراد ہلاک، کئی اضلاع میں اسکول بند

   

لکھنو: اتوار کی رات سے شروع ہونے والی بارش کی وجہ سے اتر پردیش کے کئی اضلاع میں زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش سے متعلقہ واقعات میں 19 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا اور ہزاروں گھر اور دفاتر کئی فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت لکھنؤ سمیت ریاست کے کچھ اضلاع میں اسکول بند کردیئے گئے۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاع کے مطابق دارالحکومت لکھنؤ اور اس سے ملحقہ بارہ بنکی، ہردوئی، کانپور، بہرائچ اور اناؤ سمیت تقریباً 22 اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔