حیدرآباد4 نومبر(یواین آئی) اتفاقی طورپر ایرگن کے چل جانے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ سدی پیٹ کے سلاخ پورمیں کل شب پیش آیا۔ نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اس نوجوان کی شناخت حیدرآباد کے لنگرحوض علاقہ کے رہنے والے یوسف کے طورپر کی گئی ہے ۔وہ دوستوں کے ساتھ مل کر سلاخ پور گئے ہوئے تھے ۔اے سی پی حسن آباد وی ستیش نے کہا کہ سید منصورامریکہ میں رہتے ہیں۔وہ اپنے دوستوں کے ساتھ حیدرآباد سے سلاخ پور پہنچے ۔رات میں دعوت کے بعد شکار کیلئے استعمال ایرگن،اتفاقی طورپر چل گئی جس کے نتیجہ میں یوسف خان کے سرمیں گولی لگ گئی۔اس واقعہ میں ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 6نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کردی۔