اتفاقی طور پر جھلس جانے والی خواتین کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ /13 جون، ( سیاست نیوز) بالا پور اور میڑچل کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین بشمول ایک لڑکی جھلس کر فوت ہوگئی۔ بالا پور پولیس کے مطابق 17 سالہ محمد بی جو وادی عامر کے ساکن عبدالغفار کی بیٹی 9 جون کو پکوان کے دوران جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔میڑچل پولیس کے مطابق 25 سالہ لاونیا جو میڑچل کے ساکن متیا ریڈی کی بیوی 6 جون کویہ خاتون حادثاتی طور پر جھلس کر متاثر ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیااور مصروف تحقیقات ہے۔