حیدرآباد/19 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ پیٹ بشیرآباد میں واقع پیش آیا جس میں ایک لاری ڈرائیور اتفاقی طور پر گلے کو پھانسی لگنے کے نتیجہ میں فوت ہوگیا ۔پولیس کے مطابق 36 سالہ رام کمار جو پیشہ سے لاری ڈرائیور تھا اور اس کا تعلق اترپردیش سے تھا ۔ وہ علاقہ کومپلی میں 18 جون کو لاری میں سامان لوڈ کرنے کے بعد اسے نائلان کی رسی سے باندھ رہا تھا کہ اتفاقی طور پر گلے میں رسی پھنسنے کے نتیجہ میں پھانسی لگ گئی اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ ب