!!اتفاق سے جانوروں کو بھی غذا مل گئی …

,

   

ملک گیر لاک ڈاؤن میں چند دن کے بعد سے انسانوں نے ضرور محسوس کیاہوگا کہ بستیوں اور سڑکوں پر پالتو یا علاقے کے مانوس جانوروں جیسے کتے ، بلی وغیرہ پر کورونا وائرس کے سبب جاری پابندیاں کتنی بھاری پڑھ رہی ہیں ۔ آگرہ میں پیر کو اس صورتحال کا نظارہ دیکھنے میں آیا جب دودھ کے ساتھ گذرنے والے شخص سے دودھ گرگیا اور اُس کے ساتھ ہی وہاں بھوک سے بدحال کتے تیزی سے جھپٹ کر اپنی بھوک مٹانے لگے ۔ کتوں سے کچھ دور پر ذہنی طورپر معذور شخص کو بھی دودھ سے استفادہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ پالتو جانوروں اور بدحالی میں گھومنے والے افراد کے ساتھ ساتھ اچھے خاصے ہنرمند کاریگروں اور کنسٹرکشن ورکرس نیز روزانہ کی اُجرت پر کام کرنے والے افراد پر بھی جاریہ لاک ڈاؤن بہت بھاری پڑ رہا ہے ۔ تمام ریاستیں مرکز سے یہی اپیل کررہی ہیں کہ اس ضمن میں ریلیف پیاکیج جاری کرے۔