متاثرین میں اناج اور کپڑوں کی تقسیم
حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز)صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے آج سوریہ پیٹ ضلع کے کرشنا ندی کے تحت زیر آب مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے متاثرہ عوام سے ملاقات کی ۔ انہوں نے پالا کیڈو، مٹھم پلی، چنچالہ پالم منڈلوں کے مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے عوام کے مسائل کی سماعت کی۔ کسانوں نے سیلاب کے پانی کے سبب فصلوں کو ہوئے نقصانات کی تفصیلات سے اتم کمار ریڈی کو واقف کرایا۔ اتم کمار ریڈی نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فصلوں کو ہوئے نقصانات کی فوری پابجائی کریں اور کسانوں کو امداد فراہم کی جائے۔کانگریس پارٹی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں چاول اور کپڑے تقسیم کئے گئے۔ اتم کمار ریڈی نے قائدین سے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی سربراہی عمل میں لائیں تاکہ کسان روز مرہ کی تکالیف سے اُبھر سکیں۔
