حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے لوک سبھا میں کسانوں سے دھان کی خریدی کا مسئلہ اٹھایا۔ وقفہ صفر کے دوران اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں خریف سیزن کی دھان حکومت کی جانب سے مکمل طور پر خریدی جائے۔ مرکزی حکومت کو چاہیئے کہ وہ شرائط کے بغیر زائد خریدی مراکز قائم کرے تاکہ طویل عرصہ سے انتظار کرنے والے کسانوں کو سہولت ہو۔ انہوں نے کہا کہ خریدی میں تاخیر کے سبب دھان میں خرابی پیدا ہورہی ہے اور مولکے پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے۔ اتم کمار ریڈی نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے ربیع سیزن میں دھان کی خریدی نہ کرنے سے متعلق اعلان کا حوالہ دیا اور کہا کہ کسانوں کو حکومت کے اس اعلان سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ متبادل فصلوں کے بارے میں رہنمائی سے قبل دھان کی کاشت سے روکنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ چیف منسٹر کے سی آر سے بات چیت کرتے ہوئے دھان کی خریدی کو یقینی بنائیں۔ر