حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس ایم پی اتم کمار ریڈی نے حلقہ نلگنڈہ میں ریلوے لائن کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کا اعلان کیا ۔ مریال گوڑہ اسٹیشن کا اتم کمار ریڈی نے دورہ کیا ۔ عہدیداروں سے مشاورت کی مسافرین سے تبادلہ خیال کرکے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور کہا کہ یہ بڑا اسٹیشن ہے جہاں سے کثیر تعداد مسافرین ایک مقام سے دوسرے مقام کو سفر کرتے ہیں ۔ مال بردار ٹرینیں چلتی ہیں ۔ اسکو وسیع ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔ اس مسئلہ پر وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔