امیدواروں کے انتخاب میں اہم رول
حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی کو ہائی کمان نے اے آئی سی سی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی میں شامل کرکے نمایاں مقام دیا ہے ۔ اتم کمار ریڈی کانگریس ورکنگ کمیٹی میں شمولیت کے خواہاں تھے لیکن تلنگانہ سے دامودھر راج نرسمہا کو شامل کیا گیا۔ سنٹرل الیکشن کمیٹی تلنگانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کا انتخاب کریگی۔ یہ کمیٹی نہ صرف تلنگانہ بلکہ دیگر چار ریاستوں کے اسمبلی چناؤ میں پارٹی امیدواروں کا انتخاب کریگی۔ کمیٹی ورکنگ کمیٹی کی طرح 5 برسوں تک برقرار رہے گی ۔ اتم کمار ریڈی کو ہائی کمان نے نمایاں ترقی دی ہے جو پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور نلگنڈہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ پردیش کانگریس صدر کی حیثیت سے دو میعادوں کیلئے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کمیٹی میں تلنگانہ سے واحد نمائندگی اتم کمار ریڈی ہے۔ دیگر ارکان میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدور سونیا گاندھی، راہول گاندھی، امبیکا سونی، لوک سبھا میں کانگریس قائد ادھیر رنجن چودھری، سلمان خورشید، مدھوسدن مستری، ٹی ایس سنگھ دیو، کے جے جارج، پریتم سنگھ، محمد جاوید، امی یاجنک، پی ایل پونیا، اومکار مارکم اور جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال شامل ہیں۔ تلنگانہ اسکریننگ کمیٹی مرلیدھرن ایم پی کی قیادت میں سفارشات سنٹرل الیکشن کمیٹی کو پیش کرے گ