ڈگ وجئے سنگھ ، جئے رام رمیش ، مینا کمار ، عامر جاوید اور دوسروں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سابق صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے دہلی میں اپنی قیام گاہ پر ’ گیٹ ٹو گیدر ‘ دعوت کا اہتمام کیا جس میں پارٹی کے سینئیر قائدین ڈگ وجئے سنگھ ، جئے رام رمیش ، سابق اسپیکر میرا کمار ، پون کھیرا کے علاہ تلنگانہ سے مہیلا کانگریس کی صدر سنیتا راؤ سابق صدر و ٹی پی سی سی ترجمان این شاردا تلنگانہ یوتھ کانگریس کے نائب صدر عامر جاوید کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ دہلی میں آل انڈیا مہیلاکانگریس کی یوم تاسیس تقریب تھی جس میں پارٹی کے قائدین نے شرکت کی تھی ۔ تلنگانہ سے اس اجلاس میں شرکت کرنے والی مہیلا کانگریس کی قائدین کے علاوہ دہلی میں موجود پارٹی کے سینئیر قائدین کو اتم کمار ریڈی نے اپنی قیام گاہ پر مدعو کیا گیا ۔ اس اجلاس میں تلنگانہ اور ملک کی تازہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ کانگریس کے ملک بھر میں احیاء کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور دیگر امور کے ساتھ آئندہ سال ملک کے مختلف ریاستوں میں ہونے والے عام انتخابات پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ سابق اسپیکر لوک سبھا مینا کمار نے ان یادوں کو تازہ کیا جب انہیں پارٹی نے صدر جمہوریہ انتخابات کے لیے امیدوار بنایا تھا اور وہ انتخابی مہم کے لیے حیدرآباد پہونچنے پر ان کا شاندار خیر مقدم کیا گیا تھا ۔ ڈگ وجئے سنگھ اور جئے رام رمیش نے بھی اپنے اپنے خیالات پیش کئے ۔۔ N