اتم کمار ریڈی کی درخواست پر ہائی کورٹ میں 18 جولائی کو سماعت

   

حیدرآباد۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔ انہوں نے دو علیحدہ پولیس اسٹیشنوں میں ان کے خلاف درج مقدمات کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی ہے۔ عوامی نمائندوں کے مقدمات سے متعلق عدالت میں یہ مقدمات زیر دوران ہیں۔ جسٹس کے لکشمن نے درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر ناگیشور راؤ کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی اور آئندہ سماعت 18 جولائی کو مقرر کی ہے۔ انتخابات کے موقع پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت پر اتم ریڈی کے خلاف یہ مقدمات درج کئے گئے تھے۔ جس کو کالعدم کرنے کیلئے انہوں نے درخواست دائر کی ۔1