اتم کمار ریڈی کی قیادت میں ٹی آر ایس قائدین کانگریس میں شامل

   

حکومت وعدوں کی تکمیل میں ناکام، آئندہ اقتدار کانگریس کا رہے گا
حیدرآباد۔27۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی کی موجودگی میں ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد نے کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔ نلگنڈہ ضلع کے کوداڑ میں ٹی آر ایس قائدین شریمتی آر یشودھا سرپنچ ، رمیش ، ایس پچیا نے اپنے حامیوں کے ہمراہ اتم کمار ریڈی سے ملاقات کی۔ ان کے علاوہ منڈل پرجا پریشد کے رکن نریندر اور منڈل پارٹی صدر بی پاپیا اور دوسروں نے بھی اتم کمار ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ ضلع میں بڑے پیمانہ پر کانگریس میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے جس سے پارٹی مزید مستحکم ہوگی۔ ٹی آر ایس قائدین کا استقبال کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے۔ کے سی آر نے سماج کے ہر طبقہ کے ساتھ دھوکہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ٹی آر ایس قائدین کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ 2001 ء سے نلگنڈہ کے کئی ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کو وعدوں کی تکمیل کا انتظار تھا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں عوام نے کانگریس کو برسر اقتدار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کانگریس دور حکومت میں سماج کے ہر طبقہ کی ترقی پر توجہ مبذول کی گئی تھی۔ اتم کمار ریڈی نے پیش قیاسی کی کہ تلنگانہ میں آئندہ حکومت کانگریس کی رہے گی۔ ر